google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 معیشت - UrduLead - Page 16
پیر , اپریل 21 2025

معیشت

ٹیکسٹائل مل مالکان 29 فیصد انکم ٹیکس سے بچنے کیلیے اپنی ایکسپورٹ کوIT ایکسپورٹ رجسٹر کرا رہے ہیں

ٹیکسٹائل مل مالکان حال ہی میں لگائے گئے 29 فیصد انکم ٹیکس سے بچنے کیلیے اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ کے طور پر رجسٹر کرا رہے ہیں۔ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی …

Read More »

ریاستی ملکیتی اداروں کی آمدن 13 ہزار 524 ارب روپے ریکارڈ

ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023ء میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی …

Read More »

خزانہ کمیٹی کی انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو39 سے بڑھا کر 42 فیصد کر دیا گیا ہے، بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ …

Read More »

رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔ سیکریٹری فوڈ خیبر پختون خوا نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں …

Read More »

ایف بی آر کارروائی: مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے طارق روڈ میں کارروائی کے دوران ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے طارق روڈ پر مختلف کارروائیوں میں پی او ایس قوانین کی …

Read More »

2پیٹرولیم کمپنیوں سے 68 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 2 پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم  نے کہا کہ ایک کمپنی بائیکو نے ڈیفالٹ ہونے کے بعد نام تبدیل کیا، بائیکو اب سنرجیکو …

Read More »

ریکوڈک مائننگ کمپنی کا سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش

ریکوڈک مائننگ کمپنی نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی سروسز فریم ورک ایگریمنٹ ( SSFA) اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے کمپنی کو 3لاکھ 90 ہزار ڈالر کے اضافی اخراجات کرنے پڑے ہیں۔ ادھر وزیراعظم آفس نے ریکوڈک مائننگ …

Read More »

ٹیئرون ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے غیر تصدیق شدہ رسید یا انوائس جاری کرنے والے ٹیئرون ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق غیرتصدیق شدہ انوائس …

Read More »

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے، …

Read More »

عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد

ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد آج پاکستان پہنچ رہا ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور حال ہی میں منظور کیے جانے والے 40؍ ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) …

Read More »