google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران خان ملاقات : پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

عمران خان ملاقات : پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے والوں میں 6 پارٹی رہنماؤں کے علاوہ 4 خاندان کے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے والے پارٹی رہنماؤں میں عمر ایوب، شبلی فراز، نیاز اللّٰہ نیازی، چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدتِ مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

فہرست میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ، نورین، عظمیٰ خانم اور کزن قاسم خان کے نام بھی شامل ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ منگل کو بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے