google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سنگین - UrduLead
جمعرات , اپریل 17 2025

پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سنگین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات سنگین ہوگئے جب کہ سینیٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجا کے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق تبصرے نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجا کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلیے اجازت کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں، بانی کے بہت سے وکلا ملنے جاتے ہیں بعض اوقات لسٹ میں نام نہیں ہوتا، بعض دفعہ نام پکارا جاتا ہے انٹری ہو جاتی ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا ہر ایک کا حق ہے، ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کہ یہ اڈیالہ جیل جائے گا اور یہ نہیں جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے ملکی مفاد میں کسی سے بھی بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ قومی مفاد میں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں۔

’کل صرف منظور نظر لوگوں کو ملنے دیا گیا‘

اس سے قبل، سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل بینج کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کی رضا مندی سے طے ہوا تھا کہ وکلا کے 6 نام میں دوں گا، کل 6 وکلا کے جو نام میں نے دیے اُن کو نہیں جانے دیا گیا، کل صرف منظور نظر لوگوں کو ملنے دیا گیا.

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کل عمران خان نے کسی کو نہیں بلایا تھا، فیملی سے بات ہوئی ہے وہ خیریت سے ہیں، آئندہ جس شخص کا نام فہرست میں نہ ہو وہ ملاقات نہ کرے۔

واضح رہے کہ عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا و دیگر کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا جس کے بعد انہوں نے ایک ہال میں دھرنا دے دیا۔

تاہم، سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حکام سے کہا گیا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے فیملی ممبرز، وکلا کی ملاقات کے علاوہ عمران خان کی بیرون ملک مقیم بیٹوں سے واٹس اپ پر بات چیت کروائی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے