google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 67 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات اور ترسیلات زرکا تخمینہ - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 67 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات اور ترسیلات زرکا تخمینہ

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 67 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات اور ترسیلات زرکا تخمینہ لگالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات اور ترسیلات زرکا تخمینہ لگایا ہے جو کہ حکومتی اہداف سے بھی زیادہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال برآمدات اورترسیلات زرمیں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا تخمینہ 32 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال برآمدات کا حکومتی ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مقرر ہے، گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

رواں مالی سال ترسیلات زر کا تخمینہ 35 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا حکومتی مقررہ ہدف 30 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے، گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کا حجم 30 ارب 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

رواں مالی سال درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ درآمدات کا حکومتی ہدف 57 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مقرر ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی درآمدات کا حجم 53 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا تخمینہ 36 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے ترسیلات زر 37 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی پیش گوئی ہے، نئے مالی سال کے لیے درآمدات کا تخمینہ 66 ارب 25 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے