google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 7 ہزار سے زائد ویزے جاری، یاتریوں کی آمد کا آغاز - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 7 ہزار سے زائد ویزے جاری، یاتریوں کی آمد کا آغاز

پاکستان نے مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 7 ہزار سے زائد ویزے جاری کر دیئے۔

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں، بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔

پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

اس سال جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد معمول کی تعداد سے دگنا ہے۔ یہ قدم گرو نانک کے مولد مقدس ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

علاقائی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان نے 7 ہزار سے سکھ زائرین کو ویزے جاری کر کے ثابت کیا کہ مذہبی روابط سیاست سے بالاتر ہیں۔ یہ فیصلہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔

ویزوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار سے کرنے سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھر گئی ہیں ، بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے اسے ایک تاریخی انسانی اقدام قرار دیا ہے۔

50 سال میں پہلی بار بھارتی سکھ زائرین ننکانہ صاحب کی زیارت کا موقع حاصل کر سکیں گے۔ 7 ہزار سے زائد ویزوں کی منظوری نے بیساکھی کو ایک عالمی تہوار بنا دیا ہے۔

پاکستان کا سکھ زائرین کے لیے ریکارڈ ویزے جاری کرنا انسان دوستی کی واضح مثال ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر کو مزید اجاگر کیا ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کرکے پاکستان نے پیغام دیا کہ دروازے کھولو، دیواریں نہیں ،پاکستان نے سکھ برادری کو گلے لگایا جس کے بعد یورپ سے لے کر شمالی امریکہ تک، سبھی اس انسانی اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

پاکستانی حکومت کے اس اقدام کو بھارتی میڈیا نے بھی اپنی شہ سرخیوں کا حصہ بنایا ہے ، جن میں ‘تاریخی ویزے’، ‘نصف صدی کا پہلا موقع’ جیسے الفاظ نمایاں ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے