
پشاور میں علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی منصوبہ بندی مقامی سطح پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سی سی پی او پشاورقاسم علی خان کا کہنا ہے کہ علمائے کرام پر حملوں کے واقعات کی منصوبہ بندی مقامی سطح پر کی گئی،
علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی تقریبا 8 کلومیٹر کی حدود میں کی گئی، قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے ایف آئی اے کی خدمات بھی لی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پشاور میں ایک ماہ کے دوران 4 علما کو نشانہ بنایاگیا، واقعات میں 3 عالم دین شہید ایک زخمی ہوا،
اچینی میں قتل کیے جائے والے زاہد خان کو واقعے سے کچھ دن قبل نامعلوم افراد نے فون کال کی تھی، اس واقعے میں ایف آئی اے کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں اہم شواہد حاصل کرلی گئی ہے، جلد اصل ملزمان تک رسائی یقینی بنائے جائے گی۔