google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا

گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا،

سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی جبکہ سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس قیمت میں 2 ہزار 443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کردیں۔

سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کرتے ہوئے گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

سوئی ناردرن نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست کی ہے جس پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی ہے جس میں گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست کی ہے جس پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے