بدھ , جنوری 28 2026

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا 65 ارب روپے کا بجٹ بحال

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی سال 25-2024 کا ری کرننگ بجٹ 65 ارب روپے بحال کر دیا گیا ہے۔ 

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کم کر کے 25 ارب روپے کرنے کا فیصلہ واپس لے کر اسے واپس 65 ارب روپے کر دیا ہے۔

اب وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبوں کی جامعات کو بھی معمول کے مطابق فنڈنگ کر سکے گی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ 

اسی طرح پلاننگ کمیشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ 59 ارب روپے بھی بحال کر دیا ہے جسے 21 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور کے جوہر ٹاؤن سے KIPS کالج کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی …