اتوار , مارچ 8 2026

تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار (اسپرنگ بریک) کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات عید الفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملا کر طلبہ کو طویل وقفہ فراہم کرنے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ 2026 سے 27 مارچ 2026 تک بند رہیں گے، جبکہ کلاسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں 30 مارچ 2026 بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ اس طرح طلبہ کو مسلسل کئی دنوں کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔ یہ تعطیلات عید الفطر کی متوقع چھٹیوں سے جڑی ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات پاکستان کی پیشگوئی کے مطابق شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ 2026 کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، لیکن اس دن چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 18 سے 20 گھنٹے ضروری ہوتی ہے، اس لیے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ 2026 کی شام نظر آنے کی قوی توقع ہے، جس کے نتیجے میں عید الفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو منانے کا امکان ہے۔ تاہم عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) نے یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کو عید کی خوشیوں اور موسم بہار کے آرام کا موقع دینے کے لیے اٹھایا ہے۔ یہ تعطیلات اسلام آباد سمیت تمام وفاقی زیر انتظام تعلیمی اداروں پرلا گو ہوں گی۔

طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تازہ ترین معلومات کی تصدیق کریں، کیونکہ عید کی حتمی چھٹیوں کا شیڈول رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آن لائن کلاسز کی کوئی تجویز زیر غور نہیں

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں آن لائن کلاسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے