ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

واٹس ایپ کی وائس کال کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کو حاصل وائس کال سہولت میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے جارہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔

متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے۔

ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے۔

فی الوقت یہ فیچرز اینڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں زیر آزمائش ہیں اور تمام صارفین کے لیے ان کا اجراء جلد متوقع ہے۔ البتہ کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …