google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈی جی وفاقی تعلیمی بورڈ عہدے سے برطرف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ڈی جی وفاقی تعلیمی بورڈ عہدے سے برطرف

وفاقی حکومت نے وفاقی تعلیمی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قیصر عالم کو عہدے سے ہٹادیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے قیصر عالم کی خدمات خیبر پختونخوا کی حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے افسر سید جنید اخلاق وفاقی تعلیمی بورڈ کا نیا ڈی جی تعینات کردیا گیا۔

اس سے پہلے قیصر عالم کے پی حکومت میں گریڈ 20کے ڈی جی پروٹوکول تھے، قیصر عالم کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں ستمبر2020میں ڈیپوٹیشن پر 3سال کے لیےڈی جی وفاقی بورڈ تعینات کیا گیا تھا۔

نگران حکومت نے قیصر عالم کو ستمبر2026 تک مزید تین سال کی توسیع دی تھی۔

اب وفاقی کابینہ نے قیصر عالم کا ڈیپوٹیشن پریڈ منسوخ کرکے انہیں واپس خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دیا ہے۔

ان کی جگہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے افسر سید جنید اخلاق کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

سید جنید اخلاق کی تعیناتی 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، سید جنید اخلاق وفاقی ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …