google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز

پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے۔ تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج چکا ہے۔

ابتدائی شیڈول پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے ردعمل لے گا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں ہوگی۔ میچز پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے …