منگل , اکتوبر 14 2025

وی پی این غیر شرعی قرار دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید

وی پی اینز کا استعمال غیر شرعی قرار دینے پر ڈیجیٹل رائٹس گروپس اور مذہبی اسکالرز نے اسلامی نظریاتی کونسل پرکڑی تنقید شروع کر دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک رکن نے کہا کہ وی پی اینز سے متعلق بیان کونسل کا فیصلہ نہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی کے ذاتی خیالات تھے، وی پی این صارف کے غیر اخلاقی مواد دیکھنے کو مذہبی مسئلہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر فحش یا گستاخانہ مواد دیکھنا کوئی مسئلہ ہے تو پھر وی پی این پر کوئی لیبل لگانے سے پہلے موبائل فون کو غیر اسلامی قرار دیا جائے۔

چیف ایگزیکٹیو ٹیلی کام کمپنی وہاج سراج نے کہا کہ ٹیکنالوجی غیر جانبدار ہوتی ہے، مثبت یا منفی استعمال اسے حلال یا حرام بناتا ہے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نگہت داد نے کہا کہ وی پی این کو بلاک کرنے کی کارروائی آئین میں دیئے گئے رازداری کے حقوق سے متصادم ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سرائیکی ٹک ٹاکر۔۔اچھو ڈان اور اسکی بیوی نادیہ ۔۔دراصل دونوں بھائی۔۔حقیقت سامنے آگئی

جنوبی پنجاب کے مشہور ٹک ٹاکر ’اچھو ڈان‘ اور ان کی ’اہلیہ‘ نادیہ کی حقیقت …