google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سرکاری حج اسکیم: آج سے 3 دسمبر تک درخواستوں کی وصولی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سرکاری حج اسکیم: آج سے 3 دسمبر تک درخواستوں کی وصولی

سرکاری حج اسکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے شروع ہو گی جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی،

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔

اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کیلیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ اسکیم کے ذریعے کسی نامز د بینک میں  4225 ڈالرز  بھجوائیں گے۔ 

ترجمان کے مطابق  لانگ پیکیج 38 سے 42 دن جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کا ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …