ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم

توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا دونوں کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں 342 کے سوال نامے جمع کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا، وکلا صفائی کی استدعا پر احتساب عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موصول نہ ہونے پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …