جمعرات , جون 18 2026

اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے مفت بس سروس

کراچی اور گلگت کے بعد اب اسلام آباد میں بھی پنک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جو ملازمت پیشہ خواتین خصوصاً طالبات کے لیے مفت ہو گی۔ 

پنک بس سروس کا آغاز گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی یعنی یکم اگست سے ہو جائے گا ، ابتدائی طور پر 20 پنک بسیں اسلام آباد کے 4 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ جن میں ترامڑی، بارہ کہو، ہمک اور ترنول شامل ہے۔

یہ بسیں صبح 6 سے 9 بجے تک اور پھر دوپہر 12 سے 3 بجے تک چلائی جائیں گی ،بس سروس میں زیادہ ترجیح طالبات کو دی جائے گی، تاہم جگہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی خاتون اس بس میں مفت سفر کر سکے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں بارہویں جماعت کے امتحانات مکمل

گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 جون سے شروع پنجاب بھر کے سرکاری و نجی …