google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نمرہ مہرا کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: ہوا ورگا‘ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نمرہ مہرا کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: ہوا ورگا‘

ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو متعدد افراد نے مل کر لکھا۔

نمرہ مہرا نے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو جی این این کے ٹاک شو دیس بک میں گایا تھا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئیں۔

’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو یوٹیوب پر اب تک مجموعی طور 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ نمرہ مہرا اسے گانے کے بعد فل ٹائم گلوکارہ بن چکی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان احمد علی بٹ نے ان سے مذکورہ گانے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

نمرہ مہرا نے پروگرام میں محبت اور شادی سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔

گلوکارہ نے وہاج علی کو پاکستانی اداکاروں میں سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا اور کہا کہ اگر انہیں شوبز شخصیات میں سے کسی کے ساتھ شادی کرنے کا آپشن دیا جائے گا تو وہ وہاض علی کا انتخاب کریں گی۔

اسی سیگمنٹ میں انہوں نے میزبان آفتاب اقبال کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ان پر بہت ساری لڑکیاں فدا ہوں گی لیکن انہیں وہ پسند نہیں ہیں۔

پروگرام کے دوران نمرہ مہرا نے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو کس نے لکھا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ ان کے گانے کے متعدد شاعر ہیں لیکن اس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی تھی۔

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کی ابتدائی شاعری کسی کتاب سے اٹھائی گئی، جس میں پھر نسیم وکی اورجنید سلیم نے بھی شاعری کا حصہ ڈالا اور انہوں نے خود بھی اس میں کچھ الفاظ شامل کیے۔

ان کے مطابق ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کی شاعری کو متعدد افراد نے لکھا لیکن اس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی جب کہ گانے میں لفظ ماہیا وے بھی انہوں نے خود ہی شامل کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …