اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان بھر میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے مقابلے اپریل میں مہنگائی 0.43 فیصد کم ہوئی، اپریل میں مہنگائی کم ہوکر 17.34 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.93 فیصد کمی ہوئی.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 14.46 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …