google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مایا خان کا شادی کی منتظر لڑکیوں سے متعلق ویڈیو پیغام - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مایا خان کا شادی کی منتظر لڑکیوں سے متعلق ویڈیو پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے شادی کی منتظر لڑکیوں سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں شو روم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں ہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ و میزبان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں رائج رشتہ کلچر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں انہوں نے شادی کی منتظر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے بات کر رہی ہوں، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ سموسے کھائے، باتیں بنائیں اور کہا کہ ہمیں سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہئے اور چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ وہ، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ کھائے، اور کچھ دنوں کے بعد کہا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا۔ آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا ہے کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے، آپ، جسے کہا جاتا ہے کہ دفتر سے جلدی گھر آنا، آج کوئی دیکھنے کے لیے آنے والا ہے، آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا شو پیس ہوں۔

مایا خان کے مطابق لڑکیاں اپنی زندگی کے قیمتی سال، قیمتی راتیں، سُنہرے دن صرف اس فکر میں گزار دیتی ہیں کہ شاید اب جو لوگ دیکھنے کے لیے آئیں گے وہ رشتہ پکا کردیں گے، یا نپھر اب جو لوگ آئیں گے وہ کیا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تمام لڑکیوں کو صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامان نہیں ہیں جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی بات سے متفق دکھائی دے رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ استخارے کا بہانا وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …