google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیس بک اور انسٹاگرام کی سبسکرپشن فیس نصف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فیس بک اور انسٹاگرام کی سبسکرپشن فیس نصف

میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی ماہانہ سبسکرپشن فیس کو تقریباً نصف کرنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر ایگزیکٹو نے بتایا کہ میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے اپنی ماہانہ سبسکرپشن فیس کو 9.99 یورو سے تقریباً 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے اور اس اقدام کا مقصد رازداری اور عدم اعتماد کے خدشات کو دور کرنا ہے۔

فیس میں کمی کی پیشکش یورپ میں میٹا کی بغیر اشتہارات کی سبسکرپشن سروس کے بارے میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد سامنے آئی ہے جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ان کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے فیس ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپنی نے کہا کہ فیس ماڈل یورپی یونین کے رازداری کے قوانین اور ڈی ایم اے کے متضاد مطالبات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

میٹا وکیل نے یورپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ ہم کچھ عرصے کے لیے اس عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں ایک مستحکم حالت میں جانے کی ضرورت ہے، اس لیے ہم نے ایک اکاؤنٹ کے لیے قیمت 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکاؤنٹس کے لیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سنجیدہ پیشکش ہے، اس وقت ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال موجود ہے اور اسے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …