فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی پلا ننگ کر لی گئی،
پہلے مر حلے میں اسلا م آبا د اور چاروں صو با ئی حکومتو ں کو اسکیم دی جا ئے گی‘بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت کے لیے بھی نیا طر یقہ بنا یا جا ئے گا۔
بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخرا جا ت وفاق اور صوبے مل کر برداشت کر یں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام سے سب سے طو یل اور بڑے نئے قر ض پر و گرام کے ابتدا ئی خدوخا ل پر تبادلہ خیال شروع کردیا ،
پا کستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرا ت کی اندورنی کہا نی سامنے آگئی۔
فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)نے نئے قر ض پروگرا م کے لیےریونیوپروگرام تیا ر کر لیا۔
ذرائع کے مطا بق جون میں میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم تر ین ٹیکس اقدامات کی تیا ریا ں کی جا رہی ہیں‘فنانس بل کے ذریعے 9لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لا نے کی پلا ننگ کر لی گئی‘
سیلا ب متا ثرہ اضلا ع کی تعمیر وفاق اور صوبے مل کر کریں گے‘ آئندہ بجٹ میں صوبو ں سے مل کر رئیل اسٹیٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لا نے کے اقداما ت ہو ں گے ۔