google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 FBR کی ازسر نو ڈھانچہ سازی،عمل درآمد کمیٹی تشکیل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

FBR کی ازسر نو ڈھانچہ سازی،عمل درآمد کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور دیگر پر مشتمل ایک عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق وزیر اعظم نے ایف بی آر اصلاحات کے نفاذ کی نگرانی کیلئے فوری طور پر عمل درآمد کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ٹیکنالوجیکل اور منظم ٹائم فریم میں انتظامی تبدیلی کے ساتھ ’’ایف بی آر کی منظور شدہ تنظیم نو‘‘ پر ہونے والی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کرے گی۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ نگراں حکومت کے دور میں ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے بعد یہ معاملہ متعلقہ افسر کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہنچا جس کے بعد عدالت نے اس مشاہدے کے ساتھ کیس واپس لینے کی اجازت دے دی کہ اگر ایسا فیصلہ کیا گیا جس سے ان کی سروس کی شرائط و ضوابط پر منفی اثر پڑے تو وہ اپنی شکایت موزوں فورم پر پیش کریں گے۔

اب عملدرآمد کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈاکٹر شمشاد اختر، پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر احسان ملک، کارانداز کے چیف ایگزیکٹو افسر وقاص الحسن، ٹیکس کنسلٹنٹ اکرام الحق، نوید اندرابی، آصف پیر، ڈاکٹر منظور احمد اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …