
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز، بشمول لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج 13 ستمبر 2025 کو جاری کریں گے۔
یہ فیصلہ تمام بورڈز کے باہمی اتفاق سے کیا گیا ہے، جبکہ اس سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں تقریبا 2 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں، لاہور بورڈ نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 10 ستمبر سے ہوگا۔