
وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے پروفیسر ڈاکٹر احمد مختار کی تین سالہ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد ندیم محبوب کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری ایچ ای سی آرڈیننس 2002 کی شق 8(3) کے تحت کی گئی ہے۔ وزیراعظم، جو کہ کنٹرولنگ اتھارٹی ہیں، نے ندیم محبوب کی تقرری کی منظوری دی۔
ندیم محبوب اس وقت وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری اور ایچ ای سی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اب وہ فوری طور پر قائم مقام چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔وہ یہ ذمہ داریاں تین ماہ تک یا مستقل چیئرمین کی تقرری تک، جو بھی پہلے ہو، انجام دیں گے۔