اتوار , مارچ 15 2026

قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری متوقع

حکومت نے قومی مصنوعی ذہانت ( اے آئی) پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ سے آج پہلی قومی اے آئی پالیسی کی منظوری متوقع ہے،

قومی اے آئی پالیسی کے تحت 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپس اور عملدرآمد سیل قائم کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اے آئی پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے، وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں قومی اے آئی پالیسی کی منظوری متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پالیسی نافذ العمل ہوگی، پالیسی ڈرافٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی نے 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے،

منصوعی ذہانت میں 10 ہزار ٹرینرز تیار کیے جائیں گے جبکہ اسکالرشپس کے لیے الگ فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈرافٹ کے مطابق سال 2028 تک آرٹیفیشل انٹیلی میں سالانہ 3 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی جبکہ سالانہ 2 لاکھ سرٹیفکیشن اور 15 ہزار بلا سود قرضہ جات دیئے جائیں گے۔

ڈرافٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ قائم کیا جائے گا، منصوعی ذہانت اور الائیڈ ٹیکنالوجیز میں سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گا، پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ورکنگ گروپس اور عملدرآمد سیل قائم کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

5G اسپیکٹرم نیلامی ڈیجیٹل معیشت کیلئے سنگ میل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ NGMS/5G اسپیکٹرم نیلامی پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو …