پیر , اکتوبر 13 2025

پنجاب میں آج تمام بورڈز نے دسویں کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب کے بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا گیا ہے

پنجاب کے تمام بورڈز آج دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کریں گے

دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب کے جن بورڈ ز نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا ہے ان میں لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ ز میں پوزیشن ہولڈرز میں حرم فاطمہ نے 1193نمبر لیکر پہلی ، دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر نورالہدی اورحاجی ابوذر تنویر نے 1188نمبر جبکہ تیسری پوزیشن محمدعلی نے 1187نمبر لیکر حاصل کی،

راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن گھوڑا گلی کالج کے محمد عثمان نے 1188نمبر ، دوسری پوزیشن پنجاب گرلز سکول ، تلہ گنگ کی بسمہ علی نے 1177نمبر جبکہ تیسری پوزیشن بحریہ فاونڈیشن گرلز سکول کی مریم شہزادی نے 1175نمبر حاصل کیے

فیصل آباد بورڈ میں محمدمعیز قمر نے 1189نمبر لیکر پہلی، ماہم ممتاز نے 1187نمبر لیکر دوسری جبکہ میرب ورک نے 1186نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن محمدفیضان نے 1189نمبر ، ام رومان نے 1187نمبر جبکہ فیضان فرید نے 1185نمبر حاصل کیے ، سرگودھا بورڈ میں مروا سہیل نے 1187 نمبر لیکر پہلی ، سراج خان نے 1186نمبر لیکر دوسری جبکہ اسد ، مبین اور منیب الرحمان نے مشترکہ طور پر 1184نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیں

اسی طرح گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن مشترکہ طورپر شفاعت رسول، علیشا زیب اور فاطمہ شیراز نے 1187نمبر، دوسری پوزیشن محمد موحد اور محمد عبداللہ نے 1186نمبر لیکر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے پانچ طلباء نے 1185نمبر لیکر حاصل کی ،


ملتان تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھی میٹرک نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 2 طلبہ نے شرکت کی جس میں سے 91 ہزار 289 طلبہ کامیاب ہوئے۔

بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بہاولپوربورڈ سے میٹرک امتحان میں 90493 امیدواروں میں سے 62860 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 69.46 فیصد رہا، چشتیاں کی طیبہ امین نے 1185 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، ہارون آباد کے عبداللہ رشید 1182 نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ چشتیاں کی علیزہ لیاقت 1181 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

نویں جماعت کے نتائج 20 اگست 2025 کو صبح 10 بجے جاری کیے۔

اس سال مارچ میں منعقدہ میٹرک کے امتحانات (نویں اور دسویں جماعت)میں پنجاب بھر سے پانچ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …