
پنجاب بھر کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 2025 کے سالانہ امتحانات برائے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔
تمام پنجاب بورڈز کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق، دسویں جماعت کے نتائج 24 جولائی 2025 کو صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔
پوزیشن ہولڈرز کے نام ایک روز قبل، یعنی 23 جولائی 2025 کو، سرکاری بورڈ چینلز اور تقاریب کے ذریعے اعلان کیے جائیں گے۔
نویں جماعت کے نتائج 20 اگست 2025 کو صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔
اس سال مارچ میں منعقدہ میٹرک کے امتحانات (نویں اور دسویں جماعت) میں پنجاب بھر سے پانچ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پیپر چیکنگ اور نتائج مرتب کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔