بدھ , اکتوبر 15 2025

پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ

پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئیں۔

ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کردیا گیا، ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام،  بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کردی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کردیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھادی گئی۔  

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …