google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ کے بعد مفرور - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ کے بعد مفرور

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی سروس جوائن کیے بغیر مفرور ہو گئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے رقوم کی وصولی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی خط ارسال کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے مطابق، مجموعی طور پر 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپ فراہم کی گئی تھی، جن میں سے 12 اساتذہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد واپس آ کر ڈیوٹی پر نہیں آئے۔

معاہدے کے مطابق ان اساتذہ کو پی ایچ ڈی کے بعد کم از کم پانچ سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی، بصورت دیگر اسکالرشپ کی تمام رقم واپس کرنا تھی۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق مفرور اساتذہ میں شامل افراد اور واجب الادا رقوم درج ذیل ہیں۔

فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر): 70 لاکھ

سید محسن علی (جی آئی ایس سینٹر): 1 کروڑ 40 لاکھ

کرن عائشہ (انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ

رابعہ عباد (شعبہ ایم ایم جی): 90 لاکھ

خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم): 84 لاکھ

شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس): 1 کروڑ 61 لاکھ

عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی): 72 لاکھ

سلمان عزیز (کالج آف انجینئرنگ): 90 لاکھ

محمد نواز (جی آئی ایس): 72 لاکھ

جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی): 60 لاکھ

سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ

سامعہ محمود: 1 کروڑ 16 لاکھ

پنجاب یونیورسٹی نے ان تمام نادہندہ اساتذہ کو سروس سے برطرف بھی کر دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے