google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیرِ خزانہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے لیے امریکا روانہ - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

وزیرِ خزانہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے لیے امریکا روانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سے خطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے