
پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ کوالیفائینگ کے آج اپنے آخری میچ میں بنگلہ وویمن ٹیم کو7وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی طرف سے سدرہ امین نے37رنز بنائے جبکہ منیبہ علی نے 69رنز بنائے
عالیہ ریاض نے بھی 52 رنز ناٹ آئوٹ رہیں اور نتالیہ پرویز نے بھی 13رنز بنائے
پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم نے 179رنز کا ہدف 40اوور میں ہی پورا کرلیا
بنگلہ وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 178رنز بنائے اور اسکے 9کھلاڑی آئوٹ ہوئے

بنگلہ وویمن ٹیم کی طرف سے سب سے کامیاب بیٹرریٹو مونی رہی جنہوں نے 48رنز بنائے جبکہ فہیمہ خاتون نے بھی 44 رنز کی کامیاب اننگر کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہیں
پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی طرف سے کپتان فاطمہ اور ڈیانا بیگ نے2، 2وکٹس لیں جبکہ سعدیہ اقبال نے 3وکٹیں لیں

واضح رہے کہ پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم اور بنگلہ وویمن کرکٹ ٹیم پہلے ہی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چار میچ کھیل کر ناقابل شکست ہونے کے ساتھ 8پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ بنگلہ دیش وویمن ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ دوسر ے نمبر پر ہے

جبکہ دیگر وویمن ٹیموں میں سکاٹ لینڈ 5 میچ کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے
دوسری جانتب پول کے آخری میچ جوکہ ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا،ویسٹ انڈیز وویمن اور تھائی وویمن کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیز وویمن ٹیم کو یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا ورنہ وہ بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کرسکے گی

اسی طرح بنگلہ وویمن اپنے پاکستانی وویمن کے ساتھ کھیلا جانے والے میچ میں فتح ضروری نہیں ہے کیونکہ اس کے چھ پوائنٹس ہیں اور اپنی رن ریٹ بھی بہتر رکھے تووہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے