Related Articles

پورٹ آف اسپین ٹیسٹ، بارش کے باعث پہلا دن مختصر
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، جہاں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے ہیں۔
جسٹن گریوز 64 اور روسٹن چیس 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس سے قبل اوپنر برینڈن کنگ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں محمد علی سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث متاثر رہا، جس کے باعث مجموعی طور پر صرف 74 اوورز کا کھیل ہو سکا۔
UrduLead UrduLead