پیر , اگست 3 2026

 ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی الیون کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اعزان اویس اور امام الحق کریں گے۔

اعلان کردہ پاکستان الیون میں اعزان اویس، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، محمد اویس ظفر، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی اور عبید شاہ شامل ہیں۔

ٹیم کے کمبی نیشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اسپن اور پیس باؤلنگ اٹیک کا بھی بہترین امتزاج تشکیل دیا ہے، جس میں ساجد خان بطور اسپنر جبکہ محمد علی اور عبید شاہ پیس اٹیک کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ روایتی طور پر تیز باؤلرز کے لیے سازگار وکٹ پر ایک اہم حکمتِ عملی سمجھی جا رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی باؤلنگ اٹیک مہمان بلے بازوں کو کس حد تک دباؤ میں رکھ پاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تابش ہاشمی کا ’ہنسنا منع ہے‘ سے الوداع

مداح افسردہ، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں پاکستان کے معروف کامیڈی میزبان اور اسٹینڈ اَپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے