ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعیناتیوں کے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد یونیورسٹی آف بھکر کے وی سی مقرر ہوئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وی سی تعینات کیے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب وی سی یونیورسٹی آف کمالیہ ، پروفیسر ڈاکٹر فیہم آفتاب یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لیے پروفیسر سجاد مبین وی سی مقرر ہوئے جب کہ یونیورسٹی آف لیہ کے لیے پروفیسر محمد زبیر وائس چانسلر تعینات ہوئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں نویں جماعت کا نتیجہ کل بدھ 2 ستمبر 2026ء کو صبح 10 بجے جاری

پنجاب بھر کے نویں جماعت کے طلبہ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، کیونکہ صوبے …