منگل , اکتوبر 14 2025

اسلام آباد–DHA– میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی—DHA– میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،عینی شاہدین کےمطابق گاڑی میں باپ بیٹی سوار تھے۔

نالےمیں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے، کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنےکی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقہ سید پور ویلج میں طوفانی بارش کے باعث برساتی نالے میں طغیانی آنے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل بہہ گئے تھے

ریسکیو ٹیمیں بہنے والی گاڑی کو تلاش کرنے میں مصروف ہے،واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …