جمعرات , اکتوبر 16 2025

پاک-بنگلہ ٹی 20 سیریز : پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف

پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار کے بعد آنے والے بیٹرز نے اچھی اننگز کھیلیں

5رنز پر 2کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ، دونوں اوپنر آئوٹ ، صائم صفر پر جبکہ فخر زمان نے ایک رنز بنایا

اس کے بعد کپتان سلمان آغا نے 56رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز نے صرف 22گیندوں پر 44رنز بنائے جس میں 4چھکے بھی شامل تھے

شاداب خان بھی 25گیندوں پر 48رنز بنائے اور پاکستانی ٹوٹل کو 201 رنز تک پہنچایا اور اس کے 7کھلاڑی آئوٹ ہوئے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم نے 20اوورز کیلئے 6بائولرز استعمال کیے اور تمام بائولرز نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ شریف اسلام نے دووکٹیں لیں

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور فخرزمان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹیم میں حسن علی کی بہت عرصے بعد کم بیک ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ 1-1 سے برابر

اعتراز حسین کے گول نے قومی ٹیم کو شکست سے بچا لیا، دونوں ٹیموں کو …