
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ہانیہ نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں شرکت کی، جہاں ان کا نیا لک اور دلکش انداز خاصی توجہ کا مرکز بنا۔
ایوارڈ شو میں ہانیہ عامر نے ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔
تقریب کے بعد انہوں نے اپنے LSA لک کی ایک خوبصورت ریل انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ پراعتماد انداز میں پوز دیتی اور گانے پر لب ہلاتی نظر آئیں۔
اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوبصورت تبصرے آئے، تاہم ایک فین نے لکھا کہ ‘گرل، تم فوٹوشاپ کی ہوئی لگ رہی ہو’۔ اس پر ہانیہ نے دوٹوک اور مزاحیہ انداز میں جواب دیا: “سرجری، بوٹوکس” اور مزید لکھا کہ یہ ان کا نیا پسندیدہ مذاق ہے۔
ہانیہ کے اس بے باک اور مثبت جواب کو مداحوں نے خوب سراہا۔ کئی صارفین نے کمنٹس میں لکھا کہ ہانیہ تنقید کو نہایت خوبصورت اور پراعتماد انداز میں ہینڈل کرتی ہیں، جو ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔
اس کے علاوہ ہانیہ کا LSA لک بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے پرفیکٹ میک اپ، دلکش لباس اور اعتماد کی خوب تعریف کی، کہا جا رہا ہے کہ ان سے نظریں ہٹانا ناممکن ہے۔
UrduLead UrduLead