منگل , فروری 3 2026

موچی گیٹ کی چھت کا ایک کروڑ، آفر ٹھکرا دی

لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ، اندرون شہر میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بازاروں میں پتنگوں، ڈور اور دیگر سامان کی دکانیں سجی ہوئی ہیں اور لوگوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ا

س دوران ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک دو سو سال پرانی قدیم حویلی کی چھت کا کرایہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

حویلی کے مالکان نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت کے موقع پر اس تاریخی حویلی کی چھت دیکھنے اور منانے کے لیے ایک کروڑ روپے کی زبردست پیشکش کی تھی۔ تاہم اہلِ خانہ نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

حویلی کے مالک ندیم ڈار نے کہا کہ یہ تاریخی حویلی ماضی میں روایتی طور پر بسنت منانے کی جگہ رہی ہے۔ یہاں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی بسنت کے پروگراموں میں شریک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلِ خانہ چاہتے ہیں کہ وہ خود اپنی اس چھت پر بسنت منائیں اور اپنی نئی نسل کو یہ خوبصورت روایت دکھائیں۔ ایک کروڑ روپے کی کسی بھی آفر کو قبول نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ تاریخی ورثہ اور خاندانی روایات ان کے لیے پیسوں سے زیادہ اہم ہیں۔

یہ واقعہ لاہور میں بسنت کی بحالی کے جوش کو مزید اجاگر کر رہا ہے، جہاں لوگ اس تہوار کو پورے جوش و جذبے سے منانے کے لیے تیار ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیو کے خاتمے کے لیے پہلی قومی مہم آج سے شروع

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق، 2 سے 8 فروری 2026 تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے