
ڈرامائی پیش رفت میں اورحان کے ذاتی زندگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔ جب سے اس کی قربت اور ملاقاتیں پرنسیس آسپروچہ کے ساتھ بڑھنے لگی ہیں، تب سے گھر کا ماحول گرم ہونے لگا ہے۔
نیلوفر حاتون، جو اب تک اورحان کی واحد بیوی کے روپ میں مکمل حکمرانی کر رہی تھیں، اب شدید حسد اور شک کی آگ میں جل رہی ہیں۔
نیلوفر حاتون کی چھٹی حس مسلسل انہیں متنبہ کر رہی ہے کہ “دال میں کچھ کالا ہے”۔ پرنسیس آسپروچہ کی آمد کو وہ اپنی شادی شدہ زندگی اور گھریلو سلطنت پر براہ راست حملہ سمجھ رہی ہیں۔ اس لیے انہوں نے ابھی سے دفاعی مورچہ سنبھال لیا ہے اور ہر چھوٹی بڑی بات پر پرنسیس آسپروچہ سے ٹکر لینے کو تیار ہیں۔
نیلوفر کا واضح پیغام ہے: “میری جگہ کوئی نہیں لے سکتا، یہ گھر میرا ہے اور اورحان میرا ہے”۔
دوسری جانب پرنسیس آسپروچہ کے دل میں بھی آہستہ آہستہ محبت کے پھول کھلنے لگے ہیں۔ ابتدائی ملاقاتوں میں جو صرف رسمی اور کاروباری نوعیت کی تھیں، اب ان میں ذاتی کشش اور جذباتی قربت نمایاں ہو رہی ہے۔
پرنسیس آسپروچہ اب اورحان کو محض ایک ساتھی کی بجائے دل کے قریب ترین شخص سمجھنے لگی ہیں۔یہ صورتحال اورحان کے لیے ایک دوہری آزمائش بن چکی ہے۔ ایک طرف نیلوفر حاتون کی شدت پسندی اور حسد کی آگ،
دوسری طرف پرنسیس آسپروچہ کی بڑھتی ہوئی محبت اور توجہ۔ گھر اب مکمل طور پر جنگ کے میدان کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جہاں دو خواتین کے درمیان سوتن دشمنی کا آغاز ہو چکا ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ اگر یہ کشمکش جاری رہی تو اورحان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایک طرف بیوی کا غصہ اور دوسری طرف نئی محبت کی کشش — یہ دونوں بیک وقت سنبھالنا کسی بھی مرد کے لیے آسان نہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا اورحان کے یہ دونوں “پھول” آخر کار گلے کا ہار بن کر اس کی زندگی کو خوشبو دیں گے، یا کانٹوں کی طرح اس کے دل میں چبھ کر زخم دے جائیں گے؟ وقت ہی بتائے گا کہ یہ محبت کی داستان خوشگوار اختتام کی طرف جائے گی یا ایک نئی گھریلو جنگ کا آغاز بنے گی۔
شہری حلقوں میں یہ معاملہ گرم بحث کا موضوع بن چکا ہے اور لوگ روزانہ نئی پیش گوئیاں کر رہے ہیں کہ “اورحان کا کیا حال ہوگا؟”
UrduLead UrduLead