منگل , فروری 3 2026

پولیو کے خاتمے کے لیے پہلی قومی مہم آج سے شروع

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق، 2 سے 8 فروری 2026 تک چلنے والی اس سات روزہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کی دو قطرے پلائی جائیں گی۔

اس مقصد کے لیے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زیادہ پولیو ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے جو گھر گھر جا کر ویکسینیشن کریں گے۔

صوبائی سطح پر اہداف

پنجاب میں 23 ملین، سندھ میں 10.6 ملین، خیبر پختونخوا میں 7.2 ملین، اور بلوچستان میں 2.6 ملین بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہزاروں بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عوامی تعاون کی اپیل

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ٹیمز سے مکمل تعاون کریں اور بچوں کو ضرور ویکسین دلائیں تاکہ پولیو فری پاکستان کا خواب پورا ہو سکے۔

یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں ہم آہنگی سے چلائی جا رہی ہے تاکہ پولio وائرس کی منتقلی روکی جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مستقل سربراہان کی عدم تقرری سے شدید انتظامی بحران

وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذیلی ادارے طویل عرصے سے عارضی بنیادوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے