پیر , دسمبر 15 2025

2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

ملک بھر میں سال 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم آج (15 دسمبر) سے شروع ہو رہی ہے جو 21 دسمبر تک سات روز جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کا دروازے پر استقبال کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو ضرور قطرے پلائیں تاکہ وہ زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔

رواں سال 2025 میں پاکستان میں اب تک 30 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے بیشتر بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، بارکھان اور چمن سے سامنے آئے۔ گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ اب بھی ایک چیلنج ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل مہمات اور والدین کی تعاون سے پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بونڈی بیچ حملہ: احمد الاحمد نے جان پر کھیل کر حملہ آور کو ناکام بنایا، دنیا بھر میں ہیرو قرار

سڈنی: آسٹریلیا کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر یہودیوں کے تہوار حنوکا (چانوکا) کی تقریب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے