بدھ , جنوری 28 2026

آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) نے سال کی آخری ملک گیر انسداد پولیو مہم کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلے گی، جس دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے تاکہ انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
 
اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے کہا کہ والدین، پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …