منگل , دسمبر 9 2025

آئی ایم ایف کی منظوری: پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط اور 20 کروڑ ڈالر اضافی رسائی ملے گی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے نتیجے میں پاکستان کو فوری طور پر تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی قسط دستیاب ہو گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی دکھائی، جس سے مالی اور بیرونی شعبوں میں استحکام برقرار رہا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی پالیسی ترجیحات میں میکرو اکنامک استحکام، پبلک فنانس میں اصلاحات اور معاشی مسابقت میں اضافہ کو بنیادی قرار دیا ہے۔

ادارے کے مطابق پیداواری صلاحیت بڑھانے، سماجی تحفظ کو مضبوط کرنے، ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ اور سرکاری اداروں میں گورننس اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔توانائی شعبے کی پائیداری، عوامی خدمات کی بہتری اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کے لیے فوری ماحولیاتی اقدامات کی اہمیت اجاگر کر دی ہے۔ حکومت ماحولیاتی لچک بڑھانے کے لیے اصلاحات پر پیش رفت کر رہی ہے، جس میں آئی ایم ایف کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت معاونت بھی شامل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سردیوں میں جلد کی بیماریوں کا خطرہ سب سے زیادہ، ماہرین کی وارننگ

ماہرینِ امراضِ جلد (ڈرمیٹالوجسٹس) کے مطابق سردیوں کا موسم جلد کی مختلف بیماریوں کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے