
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
پارٹی کے ورکرز، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلاء میں سے کوئی بھی آج جیل نہیں جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کسی قسم کا کریکنگ یا رکاوٹ ڈالنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک بڑی جماعت کے بانی لیڈر ہیں اور ان سے بشریٰ بی بی اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے بھی یہی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صرف بانی عمران خان کی وجہ سے وجود میں آئی اور ان کے بغیر پارٹی کچھ نہیں ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی پر مائنس ون کا کوئی فارمولا نہیں ہو سکتا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ حکومت کو جیل کے باہر کسی ہنگامہ آرائی یا گرفتاریوں کا بہانہ نہ مل سکے۔
UrduLead UrduLead