منگل , دسمبر 9 2025

آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس آج: پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج 8 دسمبر 2025 کو ہوگا،

اجلاس میں پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم ہوگی، جو منظوری کے بعد پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔

یہ قسط ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے کے تحت جاری کی جائے گی۔ اس کی منظوری سے دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو اب تک کی مجموعی ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسٹاف لیول معاہدے میں ملک کی معاشی استحکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط یہ تھی کہ بورڈ اجلاس سے قبل پاکستان کرپشن اور گورننس ڈائیگناسٹک رپورٹ جاری کرے، جسے پاکستان نے مکمل کر لیا ہے۔

اس رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خطرات اور گورننس کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہا ہے اور سفارش کی ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے یہ پالیسی آئندہ بھی جاری رکھی جائے۔

یہ قسط پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور معاشی استحکام میں مدد دے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی ایل ٹی ایس سکینڈل: ہزاروں امیدواروں کو غلط نتائج ملے، ویزوں پر سوالات…..

انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (آئی ایل ٹی ایس) میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہزاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے