منگل , دسمبر 16 2025

ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 79 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے 95 پیسے فی لیٹر بھی برقرار ہے۔نئی قیمتیں 16 دسمبر 2025 سے آئندہ 15 دنوں کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حنا نیازی کی خوبصورت تصاویر وائرل، دلہن کا سلور برائیڈل گاؤن سب کی توجہ کا مرکز

معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی، جو میانوالی سے تعلق رکھتی ہیں، نے حال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے