منگل , دسمبر 16 2025

پاکستان انڈر 19 ٹیم: ایشیا کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ACC انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے اہم میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

اس اہم فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ سے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا سکی۔ احمد حسین نے 91 گیندوں پر 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ سمیر منہاس نے 44، حمزہ ظہور نے 42 اور دیگر کھلاڑیوں نے مفید شراکتیں فراہم کیں۔

یو اے ای کی طرف سے یگ شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں یو اے ای کی ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک مرحلے پر 142 رنز پر 2 وکٹ سے مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی تھی، لیکن اس کے بعد ان کی بیٹنگ لائن اپ ڈھے گئی اور پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ایان مصباح نے 77 رنز کی بہترین اننگز کھیلی مگر باقی بیٹرز ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس فتح سے پاکستان گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ بھارت پہلے نمبر پر ہے۔

اب پاکستان کا سیمی فائنل میں گروپ بی کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن نوٹیفکیشن معطل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجارتی اور ریئل اسٹیٹ تنظیموں کے شدید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے