پیر , دسمبر 15 2025

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو 90 رنز سے شکست

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے اہم میچ میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری مسلسل فتح حاصل کر لی۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں اتوار کو کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا اور میچ کو 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 49 اوورز میں 46.1 اوورز کھیل کر 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی اننگز میں ایرون جارج نے 85 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ کنشک چوہان نے 46 اور کپتان آیوش مہاترے نے 38 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ابھیگیان کنڈو 22، ویہان ملہوترا 12، ہینل پٹیل 12 اور ویبھو سوریاونشی 5 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان اور محمد صیام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نقاب شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم 41.2 اوورز میں 150 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

حذیفہ احسن نے تنہا جدوجہد کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فرحان یوسف 23 اور عثمان خان 16 رنز بنا سکے۔ باقی کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستانی ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور محض 30 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں۔بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کشن سنگھ نے 2 اور کھیلان پٹیل نے ایک وکٹ لی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچوں میں بڑی فتوحات حاصل کی تھیں۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز جبکہ بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت گروپ اے میں سرفہرست ہو گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی پر نئے سخت قوانین نافذ

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جرائم اور سزاؤں کے قانون میں اہم ترامیم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے