
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجارتی اور ریئل اسٹیٹ تنظیموں کے شدید تحفظات کے بعد اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن ٹیبلز کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق، 8 دسمبر 2025 کو جاری کردہ ایس آر او 2392 کے تحت بعض علاقوں میں پراپرٹی ویلیوز کو 150 سے 200 فیصد جبکہ مجموعی طور پر 1700 فیصد تک بڑھایا گیا تھا، جس پر ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز اور تاجروں نے شدید اعتراضات اٹھائے۔
ان کا موقف تھا کہ نئے ریٹس سے پراپرٹی کی خرید و فروخت مہنگی ہو جائے گی اور مارکیٹ ریٹس سے زیادہ ویلیوز مقرر کی گئی ہیں۔ایف بی آر نے اعتراضات کا جائزہ لیا اور کچھ کو درست قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن کو 31 جنوری 2026 تک یا درست شدہ نئی ٹیبل جاری ہونے تک معطل کر دیا ہے۔

اس دوران پرانی ویلیوایشن ٹیبل (ایس آر او 1180/2022) ہی نافذ العمل رہے گی۔یاد رہے کہ ملک بھر میں ویلیوایشن ٹیبلز 29 اکتوبر 2024 کو اپ ڈیٹ کی گئی تھیں، مگر اسلام آباد کو فیڈرل ٹیکس اومبڈزمین کی شکایت کی وجہ سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا، جس کے بعد 8 دسمبر کو الگ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
UrduLead UrduLead