بدھ , دسمبر 17 2025

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں نمبر ون

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں ٹیسٹ بیٹنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے ساتھ 10ویں سے 9ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل کنوے 7 درجے بہتری کے بعد 34ویں پوزیشن پر آ گئے۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر ترقی پا گئے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 15 درجے بہتری کے ساتھ 48ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بدستور سرفہرست ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ ان کے ہم وطن تلک ورما دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ دو درجے بہتری کے ساتھ 9ویں نمبر پر آ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 7 درجے تنزلی کے بعد 15ویں اور ایڈن مارکرم 8 درجے ترقی کے ساتھ 29ویں پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ گر کر 31ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی۔ پاکستان کے ابرار احمد چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4 درجے ترقی کے بعد 16ویں جبکہ جنوبی افریقہ کے اوٹنیل بارٹمین (مارکوینسن؟) 14 درجے بہتری کے ساتھ 25ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر مستحکم ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے 4 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے۔تازہ رینکنگ میں مجموعی طور پر 4 پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، جو قومی ٹیم کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس کے جوابات جمع کرانے کی 30 دسمبر تک مہلت

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نجی اسکول سسٹمز کی درخواستوں پر غور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے